تجزیہ نگار اوریامقبول جان (جک )صحافتی ذمہ داریوں کے موضوع پرزکریایونیورسٹی میں لیکچردیں گے

جمعرات 30 مارچ 2017 23:22

ملتان۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء)بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام نامور کالم نویس اور تجزیہ نگار اوریا مقبول جان صحافتی ذمہ داریوں کے موضوع پر لیکچر دیں گے۔

(جاری ہے)

یہ تقریب آج صبح 11:00بجے کمیونیکیشن سٹڈی ڈیپارٹمنٹ کے سیمینار ہال میں منعقد ہوگی۔ مہمان خصوصی قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری ہوں گے جبکہ اس پروگرام کے فوکل پرسن ریڈیڈنٹ آفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر ہوں گے۔