شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیں پی ایچ ڈی تحقیق کے پہلا سیمینار کا انعقاد

جمعرات 30 مارچ 2017 23:22

سکھر۔ 30مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیںشعبہ نباتات کے زیرِ اہتمام محقق عبدالعزیز میرانی کی پی ایچ ڈی تحقیق کا پہلا سیمینار ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسز کی صدارت میں منعقد ہوا۔ محقق عبدالعزیز میرانی نے اپنا سیمینا ر کھجور کی اقسام پر جنیاتی تحقیق کے عنوان پر پروفیسر ڈاکٹر غلام سرور مرکھنڈ ڈائریکٹر ڈیٹ پام ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی رہنمائی میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈیٹ پام میں ٹشو کلچر ایک بے حد مشکل تحقیقی کام ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس ٹیکنالاجی کے ذریعے ہم کھجور کی پیداوار میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ تحقیق کھجور کی تین اقسام کاشوواری، ڈیڈھی اور گلستان پر کی گئی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر بدرالدین میمن نے کہا کہ کھجور دنیا کا سب سے قدیم پھل ہے۔ کھجور کا درخت زندگی کا درخت بھی کہلاتا ہے۔ کھجور ہماری غذائی ضروریات کے ساتھ ساتھ زرِ مبادلہ کمانے کا بھی ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ محقق نے اپنی تحقیق شاندار طریقے سے پیش کی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر غلام سرور مرکھنڈ نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور محقق کے کام پر روشنی ڈالی۔