ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کی جانب سے نویںدسویںجماعتوں کے جاری سالانہ امتحانات کے امتحانی مراکز کا دورہ

جمعرات 30 مارچ 2017 23:22

سکھر۔ 30مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء)ڈپٹی کمشنر گھوٹکی سید اعجاز علی شاہ نے نویںدسویںجماعتوں کے جاری سالانہ امتحانات کے دوران دوسرے روز بدھ کو میرپور ماتھیلو، ریتی اور ڈہرکی کے امتحانی مراکز کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے تمام مراکز پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ ضلع کی تاریخ میں پہلی مرتبہ غیر متعلقہ لوگ مراکز کے قریب بھی نہیں پہنچ سکتے جو کہ ایک کامیابی ہے۔

جبکہ ضلع کے تمام مراکز کے اندر 95 فیصد کاپی پر ضابطہ کیا گیا ہے امید ہے کہ والدین و اساتذہ کے تعاون سے ضلع بھر سے کاپی کلچر کا خاتمہ کردیں گے کیوںکہ نقل کی بڑہتی ہوئی رجحان نے سندھ کی تعلیم کو بڑا نقصان پہنچایا ہے اس لیے اب ہمیں متحد ہوکر کاپی کلچر کے خلاف جنگ لڑنی ہوگی بصورت دیگر ہم دنیا ہے بہت پیچھے چلے جائیں گے کیوںکہ آج کے دور میں بہتر تعلیم ہی ترقی کی ضامن ہے