چیئرمین تعلیمی بورڈ سکھرنے میرپور ماتھیلو کے نجی تعلیمی ادارے شاہین پبلک اسکول کا امتحانی مرکز کوختم کردیا

جمعرات 30 مارچ 2017 23:22

سکھر۔ 30مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) چیئرمین تعلیمی بورڈ سکھرنے ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کی سفارش پر میرپور ماتھیلو کے نجی تعلیمی ادارے شاہین پبلک اسکول کا امتحانی مرکز کوختم کر دیا، ڈپٹی کمشنر گھوٹکی نے امتحانات کے دوران شاہین پبلک اسکول کا دورہ کیا تھا جہاں پر انہیں کاپی کو مواد موصول ہوا جس پر انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ کو ایک لیٹر لکھ کر شاہین پبلک اسکول کا سینٹر مسترد کرنے کی سفارش کی جس پر چیئرمین سکھر بورڈ نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ امتحانی مرکز مسترد کرکے طلبہ کے لیے میرپور ماتھیلو کے بوائز ہائی اسکول و گرلز ہائی اسکول میں بندوبست کردیا ہے، ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ امتحانات سے قبل ہی تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خبردار کیا گیا تھا کہ ضلع بھر میں کہیں بھی کاپی نہیں کرنے دیں گے اس کے باجود شاہین پبلک اسکول نے غفلت کا مظاہرہ کیا جس پر سینٹر کو مسترد کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع میں موجود نجی تعلیمی ادارے ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل نہیں کریں گے تو ان کے امتحانی مرکز و لائسنز مسترد کردیں گے اس لیے تمام اداروں کو چاہیے کہ وہ کاپی کلچر کو روکنے میں ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں۔