سکھر میں وومین ہاکی گولڈ کپ کا انعقاد پر سندھ حکومت اور سید خورشید احمد شاہ اور دیگر انتظامی افسران مبارکباد کے مستحق ہیں، صدر وومین ہاکی ایسوسی ایشن، خوش بخت شجاعت

جمعرات 30 مارچ 2017 23:21

سکھر۔ 30مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) وومین ہاکی ایسوسی ایشن پاکستان کی صدر خوش بخت شجاعت نے کہا ہے کہ سکھر میں وومین ہاکی گولڈ کپ کا انعقادپر سندھ حکومت اور سید خورشید احمد شاہ اور دیگر انتظامی افسران مبارکباد کے مستحق ہیں، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق سکھر میں پہلے آل پاکستان شہید بینظیر بھٹووومین ہاکی گولڈ کپ ٹورنامنٹ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے میونسپل ہاکی اسٹیڈیم میں انتظامات کرکے ماحول فراہم کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوجوان، بچوں اور بچیوں سمیت سرکاری اداروں کے کھلاڑی ملک کے نمائند ہوتے ہیں اور ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرنے کے لیے کھیلوں کا فروغ ناگزیر ہوگیا ہے پہلے شہید بینظیر بھٹووومین ہاکی گولڈ کپ کا انعقاد ہم سب کے لیے خوش آئند امر ہے۔ انہوں نے کمشنر سکھرمحمد عباس بلوچ،ڈپٹی کمشنر رحیم بخش میتلواور دیگر افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہاکی کے فروغ پر مثبت حکمت عملی کے تحت کام کرنے ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :