سی پی اوکی ایس ایس پی آپریشنز کے ہمراہ کرائم میٹنگ

جمعرات 30 مارچ 2017 23:20

ملتان۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء)سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس نے گلگشت ڈویژن کے افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کی۔ایس ایس پی آپریشنز عمارہ اطہر اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن طارق جواد بھی موجود تھے۔ جس میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت اور مجرمان کو پکڑ نے کی سخت تنبیہ کی گئی اور اچھی کارکردگی اور کاروائی پر انعام دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اپنے علاقہ کے اشتہاری مجرمان کو پکڑنے کے لئے ان کے خلاف کریک ڈائون کرنے کے احکامات جاری کئے۔منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون موثر کرنے کے احکامات صادر کئے۔مزید سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس نے کہا کہ ایس ڈی پی اوز اس بات کو یقینی بنائیں کہ سائلین کا کام ہر صورت میرٹ پر کریں تا کہ عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔ جلد ازجلد تمام مقدمات کو میرٹ پر یکسو کریں۔افسران کو ہدایت کی کہ محنت کریں۔ کرپشن کرنے والوں کی میرے ضلع میں کوئی جگہ نہ ہے۔ آپ میرے بازو ہیں۔ہم نے ٹیم ورک کرنا ہے تاکہ کرائم پر زیادہ سے زیادہ کنٹرول کیا جا سکے۔