گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اور امانہ حلال ریسرچ سنٹر جرمنی کے مابین باہمی مفاہمتی یاداشت کی تقریب کا انعقاد

جمعرات 30 مارچ 2017 23:20

فیصل آباد۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) انسٹیٹیوٹ آف ہوم اینڈ فوڈز سائنسسز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اور امانہ حلال ریسرچ سنٹر جرمنی کے مابین باہمی مفاہمتی یاداشت کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈین فیکلٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین نے کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں انسٹیٹیوٹ آف ہوم اینڈ فوڈز سائنسسز کی طرف سے ڈاکٹر محمد ارشد (ڈائریکٹر) ا ور امانہ حلال ریسرچ سینٹر جرمنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق نے اپنے ادارے کی طرف سے نمائندگی کی۔

اس ایم او یوکا مقصد دونوںاداروں کے طلبہ اور اساتذہ کے استفادہ کے لئے کانفرنسز، سیمینارز، ورکشاپ اور ٹریننگ کا انعقاد کرنا ہے۔جس سے بلا شبہ فود اور حلال فوڈ کے متعلق آگاہی اور ترقی ملے گی۔

متعلقہ عنوان :