ضلع میں چھٹی خانہ و مردم شماری کامیابی سے جاری ہے،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 30 مارچ 2017 23:19

ضلع میں چھٹی خانہ و مردم شماری کامیابی سے جاری ہے،ڈپٹی کمشنر
سیالکوٹ۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ ضلع سیالکوٹ چھٹی خانہ و مردم مہم کامیابی سے جاری ہے اور شیڈول کے 14اپریل کو مہم کا اختتام پذیر ہوگی ‘ دوسرے مرحلے میں خانہ شماری 31مارچ سے شروع ہوگی جو 2اپریل تک جاری رہے گی اور 3 سے 12اپریل تک مردم شماری کی جائے گی۔ 13اپریل کو بے گھر افراد کو شمار کیا جائے گا۔

یہ بات انہوں نے ضلع سیالکوٹ میں جاری مردم شماری مہم کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں سول اور ملٹری افسران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ اجلاس میں کرنل جمیل احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ اور میجر آصف علی کے علاوہ چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز،سنسز کوآرڈینیشن آفسران اور متعلقہ محکموں کے مقامی حکام نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈی سی سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے کہاکہ خانہ و مردم شماری مہم کا کامیاب بنانا تمام اداروں کا مشترکہ قومی فریضہ ہے جس کی انجام دہی خوش اسلوبی سے جاری ہے اور پہلے مرحلے کے دوران کسی قسم کا مسئلہ سامنے نہیں آیا ۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ اسی جوش و جذبے دوسرا اور آخری مرحلہ بھی اختتام پذیر ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ مہم کا کامیاب بنانے کیلئے سبھی افسران اور ملازمین کا کردار ہے بالخصوص پاک فوج کے جوانوں کی کمٹمنٹ قابل تعریف ہے ۔

متعلقہ عنوان :