اٹھارویں سالانہ خاتم النبین کانفرنس یکم اپریل کو ہوگی

جمعرات 30 مارچ 2017 23:19

چنیوٹ۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء)اٹھارویں سالانہ خاتم النبین کانفرنس یکم اپریل بروز ہفتہ بعد از نماز جمعہ مرکز خاتم النبین لاہور روڈ چنیوٹ میں منعقد ہو گی جس میں سنیٹر علامہ پروفیسر ساجد میر سمیت دیگر جید علما کرام خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

ناظم مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع چنیوٹ قاری محمد ایوب چنیوٹی نے صحافیوں کو بتایا کہ اس عظیم الشان کانفرنس میں ملک بھر سے علما کرام خصوصی شرکت کریں گے جن میں حضرت مولانا عبدالباسط ،مولانا منظور احمد، مولانا شفیق الرحمن، مولانا قاری عبدالرحیم کلیم، مولانا محمد اسحاق اوکاڑوی ، مولانا بابر اور دیگر علما کرام خطاب کریں گے۔

اس سلسلہ میں کانفرنس تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے قائد اہلحدیث سینٹر ساجد میر بعد از نماز مغرب اجتماع سے خطاب کریں گے۔