پولیس اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی مشکوک افراد پر نظر رکھنی چاہیے ،ڈی پی او

جمعرات 30 مارچ 2017 23:19

چنیوٹ۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) پولیس اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی مشکوک افراد پر نظر رکھنی چاہیے کسی بھی مشکوک سرگرمی نظر آنے پر پولیس کو اطلاع کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈی پی او مستنصرفیروزنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ اگر معاشرے کو محفوظ بنانا ہے تو عوام کو سیکورٹی اداروں سے تعاون کرنا ہوگا ملکی سلامتی کے دشمن عناصر کے خلاف بروقت اور موثر کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے اگر معاشرے میں رہنے والا ہر شخص اپنے گردونواح میں ہونے والی حرکات و سکنات پر گہری نظر رکھے ضلعی پولیس نے کسی بھی عوا م سے تعاون کے لیے پولیس ہیلپ لائن قائم کر رکھی ہے جس پر کال کرنے والے کو دس منٹ کے اندر اندر پولیس فورس رسپونس کرتی ہے فون کال کے دس منٹ میں انچارج چوکی ،ایس ایچ او اور ڈی پی او آفس سے متعلقہ مرد سے رابطہ کیا جاتا ہے ان کا کہنا تھاکہ جرائم پیشہ افراد کے گیرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، شہری علاقوںمیں رات کے اوقات میں پولیس کا گشت مزید تیز اور بہتر کیا جا رہا ہے جبکہ دیہاتی علاقوں میں ٹھیکری پہرہ کو فعال کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :