درخت لگانے کے لئے ہرشخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، چوہدری خوش اختر سبحانی

جمعرات 30 مارچ 2017 23:19

سیالکوٹ۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء)سابق صوبائی وزیر و سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ(ن)چوہدری خوش اختر سبحانی نے کہا ہے کہ شجر کاری مہم میں ہر شہری کو اپنی مدد آپ کے تحت حصہ لینا چاہیے ۔ ایک درجت درجنوں انسانوں کو آکسیجن مہیا کرتے ہیں ۔ درخت لگانے کے لئے ہر ایک شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تا کہ ہمارا معاشرہ آلودگی سے پاک اور صحت مند ہو سکے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وریو ہاؤس کینٹ میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگانے کے بعد معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعہ پر چوہدری ناصر سبحانی ، محمد نعیم عباس ، میاں اصغر سمیت دیگر موجود تھے ۔ چوہدری خوش اختر سبحانی نے کہا کہ شجر کاری مہم کسی بھی صحت مند معاشرے میںکلیدی کردار ادا کرتی ہے اور درختوں کی دیکھ بھال سے جہاں انسانی جسم صحت مند رہتا ہے وہاں پر بے شمار لوگ ان درختوں سے آکسیجن حاصل کر رہے ہیں ۔ ہر شہری کو اپنے اپنے حصے کا کم از کم ایک ایک پودا ضرور لگانا چاہیے ۔