حکومت تعلیم کے میدان میں ہنگامی اقدامات اٹھا رہی ہے، چوہدری بشیر احمد

جمعرات 30 مارچ 2017 23:19

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) ڈپٹی میئر سیالکوٹ چوہدری بشیر احمد نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت تعلیم کے میدان میں ہنگامی اقدامات اٹھا رہی ہے، پنجاب حکومت پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کے علاوہ تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف فروغ تعلیم کے لئے مصروف عمل ہیں۔

ہمیں ان کی قیادت میں فخر ہے ۔ ہماری سیاست بھی عوام کی خدمت کے لئے ہے ۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے یونین کونسل فتح گڑھ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی سالانہ تقسیم انعامات تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقعہ پر یوتھ ونگ مسلم لیگ(ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری تنویر اختر ، سینئر صحافی سید مصطفیٰ علی شاہ ،ارشد مغل، چیئرمین یونین کونسل حاجی پورہ چوہدری شکیل سمیت دیگر قائدین موجود تھے ۔

(جاری ہے)

یوتھ ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری تنویر اختر نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت بے لوث ہے ۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف عوام کے محبوب لیڈر ہیں ۔ مخالفین عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے ۔ حالیہ چار سالہ دور اقتدار سنہری خروف میں لکھا جائے گا اورہماری جماعت اپنے دور اقتدار کے پانچ سال کامیابی سے مکمل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :