سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت امتحانات میں کامیاب امیدواروں کا جاب نہ ملنے پر احتجاج

جمعرات 30 مارچ 2017 23:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والے مقابلے کے امتحانات کے متاثرہ امیدواران ممتاز علی، عاصم عباس، طارق ابڑو، خورشید کھوسو، آصف بروہی، حمید عباسی سمیت بیشتر متاثر امیدواران نے پریس کلب کے باہر کیمپ قائم کر کے احتجاج کیا اور حکومتی حلقہ کی جانب سے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی پر توجہ دلائی، مظاہرے میں سندھ کے تمام شہروں کے متاثر امیدوار موجود تھے متاثر امیدواران نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف کی اپیل کے نعرے درج تھے۔

متعلقہ عنوان :