پنجاب فوڈ اتھارٹی کوکنگ آئل اور گھی سیمپل مہم ، 145 کمپنیوں کا مال مارکیٹ سے غائب
250 کے قریب کمپنیوں میں سے 105کمپنیوں کے سیمپل دستیاب، کوشس کے باوجود باقی کے سیمپل نا مل سکے تمام کمپنیوں کو 7 دن کی مہلت ، جن کمپنیوں کے سیمپل نا آئے انکی فروخت پنجاب میں بند کر دی جائے گی اخبار اشتہار کے علاوہ پی وی ایم اے کے ذریعے بھی تمام کمپنیوں کومطلع کر دیا گیا ہے، نورالامین مینگل
جمعرات 30 مارچ 2017 23:17
(جاری ہے)
اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی جن کمپنیوں کے سیمپل اکٹھے کر چکی ہے ان کے نام اخبار میں مشتہر کر دیے گیے ہیں اور باقی تمام کمپنیوں کو 7 دن کی مہلت دی گئی ہے۔
اخبار اشتہار کے علاوہ بناسپتی گھی اور کوکنگ آئل کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم پاکستان وناسپتی مینو فیکچرر ایسوسی ایشن ( پی وی ایم ای) کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے کہ 7 دن میں مارکیٹ میں جن کمپنیوں کامال دستیاب نا ہوا تو ان کا سیمپل فیل تصور کرتے ہوئے انکی فروخت پنجاب میں بند کر دی جائے گی۔علاوہ ازیں جن کمپنیوں کے سیمپل آ چکے ہیں ان کے تجزیے کے بعد فیل ہونے والوں کی فروخت بند کرنے کے علاوہ عوامی آگاہی کے لیے ان کے نام بھی مشتہر کیے جائیں گے۔اس حوالے سے پاکستان وناسپتی مینو فیکچرر ایسوسی ایشن کے عہدے دار عمر اسلام نے بتایا کہ جن کمپنیوں کا مال مارکیٹ میں دستیاب نہیں ان کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ اپنی مصنوعات کی مارکیٹ میں موجودگی عمل میںلاکر ڈسٹری بیوٹرزکی تفصیلات پنجاب فوڈ اتھارٹی کو پہنچائیں اور سیمپل کی دستیابی یقینی بنائیں ۔ اگر سیمپل کی دستیابی نا کی گئی تو پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اقدامات کی مکمل حمایت کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.