وزیراعلیٰ پنجاب سے سینیٹ فنکشنل کمیٹی برائے ڈیوولوشن کے وفدکی چیئرمین سینیٹر میر کبیر احمد شاہی کی قیادت میں ملاقات

سینیٹر کے وفدنے پنجاب میں ہونے والے شاندار ترقیاتی کام پر شہبازشریف کی تعریف کی اور ان کے اقدامات کوقابل تقلید قرار دیا تعلیم کے میدان میں پنجاب حکومت کی پیشرفت سے بہت متاثر ہواہو ں،دیگر صوبوں کو تقلید کرنی چاہیے ، سینیٹر تاج حیدر ہیلتھ کیئر کمیشن کے قیام کے حوالے سے آپ نے بہترین قانون سازی کی ہے ،ہم یہ ماڈل سندھ میں لانا چاہتے ہیں شہبازشریف نے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے حوالے سے اچھے انداز میں پیشرفت کی ہے،انکے غیر معمولی کاموں کی تحسین کرتا ہوں،سینیٹر سردار اعظم خان موسی خیل پاکستان ہم سب کا ہے ایک دوسرے کے تجربے اور مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہیے،چاروں صوبوں میں اقتصادی اور دیگر شعبوں میں تعاون ہونا چاہیے،شہبازشریف ڈکٹیٹر مشرف 10برس تک این ایف سی ایوارڈ حاصل نہ کر سکا،سیاسی شعور رکھنے والے لوگوں نے ایثار ، خلوص اور محبت کے ساتھ یہ ایوارڈحاصل کیا لسانی بنیادوں پر تفریق پیداکرنے کی کوشش کرنے والے ملک سے ناانصافی اور دشمنی کر رہے ہیں،وزیراعلی پنجاب

جمعرات 30 مارچ 2017 23:17

وزیراعلیٰ پنجاب سے سینیٹ فنکشنل کمیٹی برائے ڈیوولوشن کے وفدکی چیئرمین ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاںسینٹ فنکشنل کمیٹی برائے ڈیوولوشن کے وفدنے چیئرمین سینیٹر میر کبیر احمد شاہی کی قیادت میں ملاقات کی اور سینیٹر کے وفد نے پنجاب میںہونے والے شاندار ترقیاتی کام پر شہبازشریف کی تعریف کی اور ان کے اقدامات کوقابل تقلید قرار دیا-سینٹ کمیٹی کے وفد میں سینیٹر کرنل (ر) سید طاہرحسین مشہدی ، سینیٹر تاج حیدر، سینیٹر عثمان خان کاکڑ اور سینیٹر سردار اعظم خان موسی خیل شامل تھی-اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کبیر احمد شاہی نے کہاکہ اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کے حوالے سے پنجاب حکومت نے دیگر صوبوں کے مقابلے میں بہتر انداز میں کام کیا ہے اور18ویں ترمیم کے بعد وزیراعلی شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے لئے نمایاں کام کیاہی-سینیٹر کرنل (ر) سید طاہرحسین مشہدی نے کہا کہ پنجاب میں ہونے والے شاندار کام کا کریڈ ٹ وزیراعلی شہبازشریف کی ولولہ انگیز قیادت کو جاتا ہے اور پنجاب میں جو غیر معمولی کام ہوئے ہیں اس کے پیچھے اصل قوت محرکہ شہبازشریف کی قیادت ہے - تعلیم اور صحت کے میدان میں شہبازشریف نے بے مثال اور انقلابی نوعیت کے اقدامات کئے ہیں-سینیٹر تاج حیدر نے کہاکہ تعلیم کے میدان میں پنجاب حکومت کی پیشرفت سے بہت متاثر ہو ں،جس طرح آپ نے آج داخلہ مہم کا آغاز کیاہے دیگر صوبوں کو بھی اس کی تقلید کرنی چاہیی- ہیلتھ کیئر کمیشن کے قیام کے حوالے سے آپ نے بہترین قانون سازی کی ہے -ہم یہ ماڈل سندھ میں لانا چاہتے ہیں-سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کہاکہ پنجاب حکومت نے اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کے لئے حقیقی معنوں میں شاندار کام کیاہے اوروزیراعلی شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے تعلیم اور صحت کے میدان میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہے جو دیگر صوبوں کے لئے قابل تقلید ہی-سینیٹر سردار اعظم خان موسی خیل نے کہاکہ وزیراعلی شہبازشریف نے 18ویں ترمیم کے بعد اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے حوالے سے بڑے اچھے انداز میں پیشرفت کی ہے اورمیںان کے غیر معمولی کاموں کی تحسین کرتا ہوں -وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ہم سب کا ہے ہمیں ایک دوسرے کے تجربے اور مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہیی- پاکستان اسی وقت ترقی کرے گا جب چاروں صوبے ایک ساتھ آگے بڑھیں گے -انہوں نے کہاکہ چاروں صوبوں میں اقتصادی ، معاشی اور دیگر شعبوں میں تعاون ہونا چاہیی-جب چاروں صوبوں میں خوشحالی نظر آئے گی تو پاکستان خوشحال ہوگا - انہوں نے کہاکہ این ایف سی ایوارڈ کو حاصل کرنے کے لئے پنجاب حکومت نے اپنے حصے کے سالانہ 11ارب روپے دئیی-انہوں نے کہا کہ ڈکٹیٹر مشرف 10برس تک این ایف سی ایوارڈ حاصل نہ کر سکا- سیاسی شعور رکھنے والے لوگوں نے ایثار ، خلوص اور محبت کے ساتھ یہ ایوارڈحاصل کیا-آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ کام کرنا ہوگا-انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے تعلیم اور صحت کے میدان میں بعض انقلابی نوعیت کی اصلاحات متعارف کرائی ہیں-کئی برسوں کے جمود کو توڑنے کے لئے انفرادیت اور جدت کے ساتھ کام کرنا پڑتا ہی-وزیراعلی نے کہاکہ مریضوں کو ہسپتالوں میں علاج اوردوائی چاہیے ، ہڑتال یا احتجا ج نہیںاوراس ضمن میں پنجاب حکومت نے کڈنی ہسپتال ملتان کی مینجمنٹ انڈس گروپ کے حوالے کی ہی- انہو ںنے کہا کہ پنجاب کے ہرتعلیمی پروگرام میں دیگر صوبوں کے طلبا وطالبات کوشامل کیا گیاہے -بلوچستان کے طلبا وطالبات کا کوٹہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بڑھایا گیاہے اور ہمارا یہ اقدام قومی یکجہتی او ربھائی چارے کو فروغ دے رہاہے -لسانی بنیادوں پر تفریق پیداکرنے کی کوشش کرنے والے ملک سے ناانصافی اور دشمنی کر رہے ہیں-انہوں نے کہاکہ پاکستان ہماراہے اور ہمیں سب کو ملکر اسے آگے لے کر جانا ہی- صوبائی وزراء رانا ثنااللہ، راجہ اشفاق سرور، منشا اللہ بٹ، جہانگیر خانزادہ ، عائشہ غوث پاشا ، چیف سیکرٹری اورپنجاب حکومت کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھی-