وزیر داخلہ کا انسانی اعضاء کی غیر قانونی خریدوفروخت اور پیوندکاری کے حوالے سے رپورٹس کا نوٹس ، ایف آئی اے کو معاملے کی تحقیقات کرنے کا حکم

انسانی اعضاء کی خریدوفروخت اور پیوند کاری نہ صرف غیر قانونی بلکہ غیر انسانی فعل ہے جسکی کسی مہذب معاشرے میں اجازت نہیں دی جا سکتی ، چوہدری نثار

جمعرات 30 مارچ 2017 23:15

وزیر داخلہ کا انسانی اعضاء  کی غیر قانونی خریدوفروخت اور پیوندکاری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا انسانی اعضاء کی غیر قانونی خریدوفروخت اور پیوندکاری کے حوالے سے رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کو معاملے کی تحقیقات کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ انسانی اعضاء کی خریدوفروخت اور پیوند کاری نہ صرف غیر قانونی بلکہ غیر انسانی فعل ہے جسکی کسی مہذب معاشرے میں اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس مکروہ دھندے میں ملوث افراد ، سہولت کاروں اور مراکز کی نشاندہی اور ایسے عناصر کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے بھرپور مہم شروع کی جائے۔

متعلقہ عنوان :