صوبہ سندھ میں کاپی کلچر کے خاتمے کیلئے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جائیگا، ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ

جمعرات 30 مارچ 2017 23:15

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں کاپی کلچر کے خاتمے کے لئے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جائیگا اور صوبہ میں تعلیم کے معیار کو مزید بہتر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

امتحانات کے دوران کاپی کرانے پر دودائی اسکول پنوعاقل کے استاد کریم ڈنو ملک کو معطل کیا گیا ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ جن اساتذہ پر نقل کرانے کے الزامات تھے ان میں سے بیشتر کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :