وزیر اعلیٰ سندھ کا پاکستان سوئیٹ ہوم کا دورہ

جمعرات 30 مارچ 2017 23:15

وزیر اعلیٰ سندھ کا پاکستان سوئیٹ ہوم کا دورہ
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعرات کو پاکستان سوئیٹ ہوم کا دورہ کیا، جہاں پر وزیراعلیٰ سندھ کا زمرد خان نے استقبال کیا، پاکستان سوئیٹ ہوم کے بچوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو پھول پیش کئے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو سوئیٹ ہوم منصوبے کے حوالے سے زمرد خان نے آگاہ کیا۔ پاکستان سوئیٹ ہوم کے آڈیٹوریم میں پہنچنے پر بچوں نے وزیراعلیٰ سندھ کا بھرپور تالیاں بجاتے ہوئے پرجوش استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزیر جام مہتاب ڈہر، ایم این اے نعمان شیخ اور شمیم ممتاز بھی تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاھ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سوئیٹ ہوم کو مکمل طور پر فعال بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت پاکستان سوئیٹ ہوم کے ساتھ مکمل طور پر تعاون کرے گی۔ مراد علی شاھ نے کہا کہ پاکستان سوئیٹ ہوم میں ڈسپینسری قائم کرکے ایمبولینس فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے یتیم میٹرک پاس بچوں کو مفت تعلیم دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بے سہارا بچے دنیا میں ملک کا نام روشن کریں گے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ بچوں اور ادارے کی بہتری کیلئے سندھ حکومت کام کرے گی۔

متعلقہ عنوان :