آئندہ سال کی اے ڈی پی کی سائز، منصوبے اور پالیسی بنانے کیلئے تجاویز مرتب کی جائیں، وزیر اعلیٰ سندھ

جمعرات 30 مارچ 2017 23:15

آئندہ سال کی اے ڈی پی کی سائز، منصوبے اور پالیسی بنانے کیلئے تجاویز ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ پی اینڈ ڈی اور محکمہ خزانہ کو ہدایت کی کہ آئندہ سال کی اے ڈی پی کی سائز، منصوبے اور پالیسی بنانے کے لئے تجاویز مرتب کی جائیں تاکہ عوام کی بہبود کا بجٹ بنایا جاسکے اور عوام کی فلاح و بہبود کے پروگراموں کو شروع کیا جاسکے۔ جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یہ بات وزیر اعلیٰ ہاؤس میں محکمہ خزانہ اور محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیولپمینٹ محمد وسیم اور سیکریٹری خزانہ حسن نقوی اپنے ٹیموں کے ہمراہ شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ کو اجلاس میں موجودہ اور آئندہ کی اے ڈی پی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ نے نئی اے ڈی پی کے حوالے سے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کو تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ بریفنگ میں وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ رواں سال صوبائی اے ڈی پی 200 بلین روپے کی اور ضلعی اے ڈی پی 25 بلین روپے کی ہے۔

سیکرٹری خزانہ حسن نقوی نے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران وفاق نے 493.2 بلین روپے فراہم کرنے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق نے سندھ کو 54.7 بلین روپے براہ راست منتقل کرنے تھے، سندھ حکومت کا ان آٹھ ماہ میں حصہ 36.4 بلین روپے بنتا ہے جبکہ 36.6 بلین روپے وصول ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ صوبائی وصولیاں اور ٹارگٹ حاصل کیا جائے تاکہ آئندہ کے بجٹ کی ضروری تیاری کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :