وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب کا سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز ہیڈ آفس کا دورہ

نئی منتخب شدہ یونین برانچ سیکریٹریز سے حلف لیا

جمعرات 30 مارچ 2017 23:15

وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب کا سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز ..
لاہور۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے سوئی ناردرن گیس ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور سوئی ناردرن گیس کمپنی ایمپلائیز یونین کے نو منتخب عہدیداران سے حلف بھی لیا۔ مینجنگ ڈائریکٹر سوئی ناردرن گیس امجد لطیف نے وفاقی وزیر شیخ آفتاب کو سوئی ناردرن ہیڈ آفس ویلکم کرتے ہوئے کہا کہ سوئی ناردرن اعلی پارلیمانی اور جمہوری اقدار پر یقین کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایم ڈی سوئی ناردرن کا یہ بھی کہنا تھا کہ سوئی ناردرن گیس عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے اور اپنی کارکردگی میں مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے۔ اس موقع پر ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ محنت کش اور مزدور کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور سوئی ناردرن کی ترقی میں اہم کردار یہاں کے محنت کشوں کا ہے۔ اس موقع پر یونین کے صدر شہزادہ اقبال اور دیگر یونین عہدیداران نے اعلی انتظامیہ کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کمپنی کے معاملات ہاہمی تعاون سے حل کرنے پر زور دیا۔ یونین عہدیداران کی جانب سے اعلی افسران اور مہمانوں کو اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر سوئی ناردرن گیس کے اعلی افسران اور یونین عہدیدار بڑی تعداد میں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :