ایم ایس سی سوشیالوجی کے داخلہ ٹیسٹ میں شریک طلبہ کا انٹرویو یکم تا تین اپریل کو ہوگا

جمعرات 30 مارچ 2017 23:12

کوئٹہ۔30مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء)جامعہ کے شعبہ سوشیالوجی کے ایک اعلامیہ کے مطابق وہ تمام طلبہ جو ایم ایس سی سوشیالوجی کے داخلہ ٹیسٹ میں شریک ہوئے تھے۔ ان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ انکا انٹرویو 01اور 03 اپریل کو متعلقہ شعبہ میں ہوگا۔ تمام طلبہ اپنے تمام اصل اسناد اور رولنبر سلپ لیکر آئیں۔ 05 اپریل سے کلاسز کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء جامعہ بلوچستان کے انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے ایک اعلامیہ کے مطابق تمام طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ان کا ایم ایڈ مارننگ سیشن 2017کا داخلہ ٹیسٹ 02اپریل کو گورنمنٹ سینٹرل ہائی اسکول کوئٹہ میں دوپہر03بجے ہوگا۔ لہذا تمام طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ وقت تک سینٹر میں داخل ہوں بصورت دیگر ان کو سینٹر میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ مزید براں رول نمبر سلپ بی ٹی ایس کی ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔