پشاور،ضلعی انتظامیہ کی کارروائی ، 12 گراں فروش گرفتار

جمعرات 30 مارچ 2017 23:08

پشاور،ضلعی انتظامیہ  کی کارروائی ، 12 گراں فروش گرفتار
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈ نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی میں سرکاری نرخ نامہ جاری کر تے ہوئے مصنوعی گران فروشی پر 12 افراد کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں سبزی و پھلوں کے بڑھتے ہوئے نرخوں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم نے سپیشل سکواڈ تشکیل دیا تھا۔

سپیشل سکواڈ نے جمعرات کو علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیاض شیر پا? کی نگرانی میںسپیشل سکواڈ میں راشنگ کنٹرولر آفتاب عمر، فوڈ انسپکٹر تسبیح اللہ،نائب تحصیلداران ابرار خان، سلطان حیدر، گرداور واقف خان، گرداور ہمایون خان نے سب انسپکٹر عصمت خان کے ہمراہ سبزی و فروٹ منڈی میںسبزی و پھلوں کی بولی کے وقت ریٹ کا تعین کیا اور سرکاری نرخ نا مہ جاری کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران مصنوعی گران فروشی پیدا کرنے پر 12 افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔جبکہ سبزی منڈی سے باہر غیر قانونی طور پر کھڑے کیے گئے 4 ٹرکوں کو تحویل میں لے کر 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام سے آج جمعرات کے دن سبزی و پھلوں کے ریٹ میں واضح کمی دیکھنے کوملی۔ سبزی و فروٹ منڈی میں عوام نے ضلعی اتنظامیہ کے اس اقدام کو کا فی سراہا اور داد دی۔ ڈپٹی کمشنر پشاو ثاقب رضا اسلم کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا سپیشل سکواڈ روزانہ کی بنیاد پر سبزی و فروٹ منڈی میں سرکاری نرخ نامہ جاری کر ے گا اور کسی کو بھی مصنوعی گران فروشی کی اجازت نہیں دی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :