ہمیں اس صوبے کے عوام نے تبدیلی کے نام پر ووٹ دیا ہے اور عوام کے اعتماد کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائیں گے

صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میا ں جمشید الدین کاکا خیل کا تقریب سے خطاب

جمعرات 30 مارچ 2017 23:08

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میا ں جمشید الدین کاکا خیل نے کہا ہے کہ ہمیں اس صوبے کے عوام نے تبدیلی کے نام پر ووٹ دیا ہے اور عوام کے اعتماد کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائیں گے سابق حکومتوں نے لوٹ مار کرپشن اور اقربا پروری کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے تھے موجودہ صوبائی حکومت نے لوٹ مار اقربائ پروری اور کرپشن کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند کردئیے ہیں صوبہ خیبرپختونخوا کو مثالی صوبہ بنا کر دم لیں گے نوشہرہ میں دریائے کابل کے کنارے زمینی کٹاؤ کو بچانے کیلئے حفاظتی پشتوں پر کام تیزی سے جاری ہے مخالفین اپنی سیاست چمکانے کیلئے ان حفاظتی پشتوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں یہ تمام عناصر عوام دشمن پالیسیوں پر تلے ہوئے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے تحصیل نوشہرہ میں پاک یونائیٹڈ ایمپلائز یونین کے عہدیداروں کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جمشیدالدین کاکاخیل نے کہا کہ صوبائی حکومت نے دور اقتدار میں اب تک کروڑں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں حلقہ پی کے 14میں ہر گلی اور سڑک کی تعمیر پر لاکھوں روپے کی خطیر رقم خرچ کردیا ہے لیکن بدقسمتی سے محکمہ سوئی گیس اور محکمہ ٹیلی فون والے اٴْسی سڑکوں میں کھدائی کر کے ہمارے ترقیاتی منصوبوں کا ستیاناس کر دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے نوشہرہ اور صوبے کے دیگر علاقوں کے عوام کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے مفوظ بنانے کے لئے دریائے کابل پر محب بانڈہ سے لیکر خیر آباد تک دریا کے کنارے پشتے تعمیر کر کے پورے ضلع نوشہرہ کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچالیا ہے اس منصوبے پر اربوں خرچ کئے گئے ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سابقہ حکومت نے اپنے دور اقتدارکے آخری سال میں 100%فنڈز خرچ کرکے صوبائی خزانے کو خالی کردیا تھا ہماری حکومت نے صوبے کے ذرائع آمدنی بڑھا کر خزانے کو بھر دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پرانے کشتی پل کی جگہ نئے پل کی تعمیر عوام کا ڈیمانڈ تھا اور اس منصوبے پر 32کروڑ روپے خرچ آئے گا نئے پل کی تعمیر پر کام تیزی سے جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :