ْپشاور،پولیس کے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز ، 01 اشتہاری سمیت 17 جرائم پیشہ افراد گرفتار

جمعرات 30 مارچ 2017 23:08

ْپشاور،پولیس کے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز ، 01 اشتہاری  سمیت 17 جرائم ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سٹی کے حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کرتے ہوئے 01 اشتہاری مجرم سمیت، 17 جرائم پیشہ، منشیات فروشوں اور05غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور محمد طاہر خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنزپشاور سجاد خان کی نگرانی میں ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق کی زیرقیادت ڈی ایس پی سٹی عتیق شاہ خان ،ایس ایچ او خان رازق محمد نور خان بمعہ دیگر پولیس نفری نے پشاور سٹی کے حدودمیں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کرتے ہوئے 01 اشتہاری مجرم سمیت 17 جرائم پیشہ،مشتبہ ، منشیات فروشوں اور05 غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کوگرفتار کرکے انکے قبضے سی2عدد کلاشنکوف،3عدد پستول،ایک G3 ،ایک کالا کوف،ایک رائفل،ایک بندوق ،332 عدد کاتوس اور200 گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر دیئے گئے

متعلقہ عنوان :