ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ کی تعمیراتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایات

جمعرات 30 مارچ 2017 23:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ جاوید اقبال نے تعمیراتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔جمعرات کے روزپولیس کلب کے احاطے کو وسعت دینے کے منصوبے پر جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کرتے ہوئے ڈی پی او کوہاٹ نے متعلقہ پولیس حکام پر زور دیا کہ بہتر ین معیار کے تحت اس منصوبے کو بروقت مکمل کیا جائے اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکرتعمیراتی کام میں کوئی بھی رکاوٹ آڑے نہیں آنے دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کی انفراسٹرکچر کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی رضا محمد خان اور لائن آفیسر کوہاٹ سریرالدین بھی انکے ہمراہ موجود تھے جنہوں نے ضلعی پولیس سربراہ کو پولیس کلب کی عمارت کو مزید وسیع کرنے کیلئے جاری تعمیراتی منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے منصوبے کے حوالے تعمیراتی انفرا سٹرکچر اور تخمینہ لاگت سے متعلق آگاہی حاصل کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جائے اورتمام تعمیراتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ پولیس فورس کا ہر ایک اہلکار حقیقی معنوں میں ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :