راتھم سٹیڈ انسٹیٹیوٹ برطانیہ کے پاکستانی نژاد سائنسدان ڈاکٹر خالد محمودکا شعبہ گندم ، ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کا دورہ

جمعرات 30 مارچ 2017 23:06

فیصل آباد۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) راتھم سٹیڈ انسٹیٹیوٹ برطانیہ کے پاکستانی نژاد سائنسدان ڈاکٹر خالد محمود نے شعبہ گندم ، ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کا دورہ کیا جس کا مقصد اہم فصلوں کی نئی اقسام اور کوالٹی بارے دونوں اداروں کے سائنسدانوں کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر تحقیقی سرگرمیاں شروع کر نا ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹرشعبہ گندم ڈاکٹر مخدوم حسین، ڈاکٹر غلام محبوب سبحانی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر ، ڈاکٹر ساجد الرحمن بائیوٹیکنالوجسٹ اور ڈاکٹر جاوید احمد ماہر گندم موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر مخدوم حسین نے کہا کہ ہمارے سائنسدانوں نے گذشتہ 10 سال کے دوران موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے اور زیادہ پیداوار کی حامل گندم کی 17 نئی اقسام تیار کی ہیں یہ اقسام کوالٹی کے حوالے سے دنیا بھر میںکسی سے کم نہیں ہیں جبکہ بیماریوں کیخلاف قوت مدافعت بھی رکھتی ہیں آج ہم گندم پیداکرنیوالے دنیا کے چھٹے بڑے ملک ہیں، راتھم سٹیڈ انسٹیٹیوٹ برطانیہ کے اس مشترکہ تحقیقی پروگرام کے تحت فصلوں کی کوالٹی اور پیداوار میں مزید اضافہ کرنے میں مدد ملے گی اور ایسی اقسام تیار کی جائیں گی جو کہ انسانی صحت کے لیے د رکار غذائی ضروریات پوری کریں گی اس پروگرام کے تحت ہمارے سائنسدان بھی برطانیہ میں ٹریننگ کے لئے جا سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :