حضرت خواجہ محمد پناہ کے سالانہ عرس کے موقع پرمقامی تعطیل ہو گی

جمعرات 30 مارچ 2017 23:01

حضرت خواجہ محمد پناہ کے سالانہ عرس کے موقع پرمقامی تعطیل ہو گی
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر ساہیوال شوکت علی کھچی نے حضرت خواجہ محمد پناہ کے عرس کے سلسلہ میں یکم اپریل بروز ہفتہ کی مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

اس روز سکولز ،کالجز، سرکاری دفاتر اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔یاد رہے کہ میلہ کمیر31مارچ سے 2اپریل تک جاری رہے گا۔