ضلع کونسل ساہیوال کا40کروڑ 34لاکھ 94ہزار 772روپے کا بجٹ منظور کر لیا گیا

جمعرات 30 مارچ 2017 23:01

چیچہ وطنی۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) ضلع کونسل ساہیوال کاپہلے چھ ماہ کا 40کروڑ 34لاکھ 94ہزار 772روپے کا بجٹ ضلع کونسل ہال سے اکثریت رائے سے منظور کر لیا گیا ۔متوقع اخراجات کا تخمینہ38کروڑ 23لاکھ 34ہزار 965روپے لگایا گیا ہے۔اجلاس وائس چیئر مین ضلع کونسل سجادحسین کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔چیئر مین ضلع کونسل چوہدری زاہد اقبال نے بجٹ پیش کیا ۔

(جاری ہے)

ممبران ضلع کونسل نے متوازن بجٹ پیش کرنے پر چوہدری زاہد اقبال کو مبارکباد پیش کی اور ضلع میں تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں تعاون کا یقین دلایا۔چوہدری زاہد اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی شہباز شریف کے ویژن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے علاقائی تعمیر و ترقی کیلئے فنڈز فراہم کئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں میرٹ اور شفافیت کے کلچر کو اپنایا جائے گا اور تمام ممکنہ وسائل عوام کی فلاح و بہبود کے لئے خرچ کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :