نوجوان نسل میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں‘پروفیسر اسلم سیکھو

جمعرات 30 مارچ 2017 22:58

گوجرانوالہ۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء)پروفیسر اسلم سیکھو نے کہا کہ نوجوان نسل میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں‘ جس شعبہ میں چاہیں ا پنا لوہا منوا سکتے ہیں۔ بحثیت مسلمان وپاکستانی ہمیں اپنے ملک پر فخر کرنا چاہئیے کیونکہ ہمارا ملک پوری دنیا میں افضل ترین ہے اور پوری دنیا مل کر بھی پاکستان کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔

نوجوانوں کو چاہئیے کہ وہ سخت محنت کو اپنا شعار بنائیں اور ملکی ترقی و خوشحالی میںاپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج سیٹلائٹ ٹائون میں تقریری مقابلوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے کیا ،اس موقع پر اس موقع پر سیکرٹری تعلیمی بورڈ ڈاکٹر مختار احمد،پرنسپل ڈاکٹر بابر بیگ مطالی ،فقیر محمد کیفی ،لالہ رخ بخاری ،پروفیسر طارق کھوکھر،اقبال گوندل،پروفیسر حافظ نعمان شمس،پروفیسر عرفان سلیم،پروفیسر زبیر شاہ ،چودھری بابر صدیق کے علاوہ دیگر اساتذہ طلباء و طالبات والدین اور محکمہ تعلیم کے افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین تعلیمی بورڈ پروفیسر اسلم سیکھو نے کہا کہ یہ مقابلے نئی نسل میں نظر یہ پاکستان کو اجاگر کریں گے ،آئندہ ہم ایسے مقابلے کرواتے رہیں گے ،تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے پروفیسر ندیم ریاض سیٹھی نے کہا کہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں اور پاکستان کا مستقبل شاندار ہے۔