مقابلوں کا رحجان طلباء کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتا ہے ،پروفیسر سرفراز ورک

جمعرات 30 مارچ 2017 22:58

گوجرانوالہ۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء)ڈائریکٹر کالجز پروفیسر سرفراز ورک نے کہا ہے کہ مقابلوں کا رحجان طلباء کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتا ہے ،تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے مقابلے قابل تحسین اقدام ہیں ،ملکی سالمیت اور استحکام کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج سیٹلائٹ ٹائون میں تقریری مقابلوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے کیا ،اس موقع پر چیئرمین تعلیمی بورڈ پروفیسر اسلم سیکھو نے کہا کہ وزیر تعلیم کی سرپرستی میں ہونے والے یہ مقابلے نئی نسل میں نظر یہ پاکستان کو اجاگر کریں گے ،آئندہ میں ہم ایسے مقابلے کرواتے رہیں گے ،تقریب سے خطاب کرتے پروفیسر ندیم ریاض سیٹھی نے کہا کہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں اور پاکستان کا مستقبل شاندار ہے ،اس موقع پر سیکرٹری تعلیمی بورڈ ڈاکٹر مختار احمد،پرنسپل ڈاکٹر بابر بیگ مطالی ،فقیر محمد کیفی ،لالہ رخ بخاری ،پروفیسر طارق کھوکھر،اقبال گوندل،پروفیسر حافظ نعمان شمس،پروفیسر عرفان سلیم،پروفیسر زبیر شاہ ،چودھری بابر صدیق سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔