میپکو تمام معاملات میں جدید ٹیکنالوجی اپنا رہی ہے،میپکوہیڈکوارٹرمیں بائیومیٹرک نظام کاافتتاح

جمعرات 30 مارچ 2017 22:58

ملتان۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) چیف ایگزیکٹیو میپکو انجینئر مسعود صلاح الدین نے کیا ہے کہ میپکو تمام معاملات میں جدید ٹیکنالوجی اپنا رہی ہے، جس سے ملازمین اور کمپنی کی کارکردگی میں بہتری آ رہی ہے،انھوں نے وہ بات میپکو ہیڈ کواٹر میں قائم کمپیوٹر سینٹر کی بلڈنگ میں بائیو میٹرک نظام کے افتتاح کے موقع پر کی۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں تنصبیات کی سیکورٹی،ملازمین کی آمدورفت اور وقت پر حاضری یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک نظام بہت مدد گار ہے۔انھوں نے ہدایات جاری کیں کہ میپکو ہیڈ کواٹر کے تمام شعبوں میں یہ نظام جلد از جلد نصب کیا جائے ۔کمپیوٹر سینٹر کے ایڈیشنل ڈی جی(آئی ایس) میا ں ندیم احمد نے کہا کہ میپکو میں ای آر پی کا نظام جلد ایکٹویٹ ہو جائے گا،جو کہ اس بائیو میٹرک سے بھی منسلک ہوگا اس طرح ملازمین کی حاضری کے ریکارڈ سے ان کی تنخواہیں بھی بنائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹیو ن ایڈیشنل ڈی جی(آئی ایس) میاں ندیم احمد کو سب سے پہلے کمپیوٹر سینٹر میں اس نظام کی تنصیب پر مبارکباد دی اور اس اقدام کو سراہا، اس موقع پر جنرل مینجر(آپریشن) سرفراز احمد ہراج،چیف انجینئر(سی ایس)میپکو محمود خان،چیف انجینئر(ڈویلپمنٹ)میپکو شاہد حمید چوہان ،فنانس ڈائریکٹر امتیاز جگری اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :