نامعلوم افرادنے چھریوں کے وارکرکی35سالہ خاتون کوقتل کردیا

جمعرات 30 مارچ 2017 22:56

نامعلوم افرادنے چھریوں کے وارکرکی35سالہ خاتون کوقتل کردیا
ملتان۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء)تھانہ کینٹ کے علاقے قاسم بیلہ میں علی پارک کے قریب 35سالہ خاتون کوتشددکے بعد چھریاں مارکرقتل کردیاگیا۔تفصیل کے مطابق رات گئے تھانہ کینٹ کے علاقہ قاسم بیلہ کے علاقے علی پارک کے نزدیک رخسانہ بی بی ولدغلام فرید کونامعلوم افرادنے تشددکرتے ہوئے چھریوں کے وارکرکے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ کینٹ کے مطابق خاتون نے مختلف اوقات میں طلاق لے کر تین سے چارشادیاں کیں اورخاتون کے تین بچے ہیں ۔

پولیس تھانہ کینٹ نے ابتدائی تفتیش کے بعدنامعلوم افرادکے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔پولیس نے خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے نشترہسپتال کے سردخانے رکھوادیاہے ۔پولیس مزیدتحقیقات کررہی ہے اورملزمان کی تلاشی کیلئے علاقے میں ناکہ بندی بھی کی ہے۔