چوری کی وارداتوں میں شہری موٹرسائیکلوں، کار و دیگر سامان سے محروم

جمعرات 30 مارچ 2017 22:55

ساہیوال۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان 3موٹرسائیکلیں‘ ایک کار ‘موبائل فون اور پیٹر انجن وغیرہ لے اڑے، تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات کوٹ الہ دین میںہو ئی، یہاں نامعلوم ملزمان نے محمد ایوب کی موٹرسائیکل نمبر7704/LEK مالیتی 50ہزارروپے چرالی، اسی طرح دیگر وارداتوں ریلوے روڈ پر نامعلوم ملزمان نے علی حیدر کی موٹرسائیکل نمبر 3081/SLL ہوٹل کے باہر سے جبکہ جوگی چوک میں نامعلوم ملزمان نے محمد شہبازکی موٹرسائیکل نمبر5588/SLLمالیتی38ہزار روپے ہوٹل کے باہر سے چرالی ‘ اسی طرح ای ڈی او دفتر کے باہر سے محسن علی کی کارنمبر 3901/LE عبدالشکور وغیرہ5ملزمان زبردستی ڈرا دھمکا کر جبکہ جوہر ٹائون میں کالی وغیرہ 6ملزمان نے علی شیر کی دوکان سے موبائل فون ونقدی 6500روپے ‘ 49/G-Dمیں عباس وغیرہ 5ملزمان نے بری شاہ کے رقبہ سے پیٹر انجن وغیرہ مالیتی50ہزارروپے ‘ 120/9-Lمیں نامعلوم ملزمان نے موبائل فون کمپنی کے ٹاور سے 8بیٹریاں مالیتی 2لاکھ 80ہزار روپے اور 115/9-Lمیں نامعلوم ملزمان نے شیخ سہیل کی گاڑی کے ڈیش بوڈ سے نقدی75ہزار روپے چرالئے، پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :