9واںآل پنجاب اظہر منظور میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کا پانچواں روز

ساہیوال نے ایک کے مقابلہ میں منڈی صادق کو 5گول سے ہرادیا

جمعرات 30 مارچ 2017 22:55

ساہیوال۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) 9واںآل پنجاب اظہر منظور میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کے پانچویں روز ساہیوال اور منڈی صاد ق گنج کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہو ا جس میں ساہیوال نے ایک گول کے مقابلہ میں 5گول سے منڈی صادق گنج کو شکست دیدی،میچ کے مہمانان خصوصی ڈپٹی کمشنر ساہیوال شوکت علی خان کھچی ‘ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عاطف اکرام اور مسلم لیگی راہنما و یونین کونسل کے چیئر مین چوہدری آصف علی تھے جن کا کھلاڑیوںسے تعارف کرایاگیا، اس موقع پر مذکورہ مہمانوںنے کھلاڑیوں پر زوردیا کہ وہ صحتمندانہ سرگرمیوںکو جاری رکھنے کیلئے گرائونڈ میں روزانہ کی بنیاد پر آئیں اور سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہو ئے کھیل کو فروغ دیں، انہوںنے کہاکہ حکومت پنجاب کھیلوںکی نہ صرف بھرپور سرپرستی کررہی ہے بلکہ وہ دیہاتوںکی سطح پر نئے سٹیڈیم بھی تعمیر کروا رہی ہے تاکہ نوجوان نسل کھیلوںپر توجہ دے کر مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیں ۔

متعلقہ عنوان :