صد سالہ اجتماع کے حوالے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں‘ ہر طرف صد سالہ اجتماع کا چرچا ہے ‘جمعیت علماء اسلام کوئٹہ انشاء اللہ بلوچستان کا سب بڑا جلوس تیار کریں گے اور کارکنوں کے ساتھ مختلف قسم کی تعاون کریں گے

جمعیت علماء اسلام کوئٹہ کے امیر مولانا ولی محمد ترابی ‘مولوی محمد سلیم ‘مولوی حبیب اللہ مینگل و دیگر کا مختلف جلسوں سے خطاب

جمعرات 30 مارچ 2017 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) جمعیت علماء اسلام کوئٹہ کے امیر مولانا ولی محمد ترابی مولوی محمد سلیم مولوی حبیب اللہ مینگل حاجی نور گل خلجی حاجی سازالدین حاجی عزیز اللہ پکتوی مولوی عبدالغفور مدنی مولوی سراج الدین نے مختلف جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صد سالہ اجتماع کے حوالے تیاریاں زور و شور سے جاری ہے ہر طرف صد سالہ اجتماع کا چرچا ہے جمعیت علماء اسلام کوئٹہ انشاء اللہ بلوچستان کا سب بڑا جلوس تیار کریں گے اور کارکنوں کے ساتھ مختلف قسم کی تعاون کریں گے انہوں نے 2 تاریخ بروز اتوار کو نمائندہ طلب کیا گیا اجلاس میں ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بات ہوگی اور مختلف زمداریاں تقسیم ہوگی انہوں نے کہا کہ عظیم خوش قسمتی ہے کہ نماز جمعہ امام کعبہ کے پیچھے پڑھے اور پوری دنیا سے آئے ہوئے علماء کا دیدار ہوجائے اور ان کو سنے ، انہوں نے کہا کہ صد سالہ اجتماع آنے والے انتخابات پر اثر انداز ہوگا اور آنے والے انتخابات میں جماعت کا ایک قوت ہوگا انشاء اللہ بلوچستان اور خیبر پختون خواہ میں جمعیت علماء اسلام حکومت بنائے گی انہوں نے کہا کہ کے قوم پرستوں کو عوام نے مسترد کردیا انکی حکومت ہوتے ہوئے بھی جماعت اپنے مشن میں کامیاب ہوا انہوں نے مدرسہ دارالعلوم صدیقیہ، مدرسہ احیاء العلوم ربانیہ اور جامعہ امدادیہ کے جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدارس دینیہ اسلام اور ملک کے حقیقی محافظ ہیں آج اگر پاکستان میں اسلامی تعلیمات زندہ ہے تو اس میں مدارس کا اہم کردار ہے پاکستان سے محبت کرنے والے بھی یہی مدارس کے لوگ ہے۔

متعلقہ عنوان :