اٹک میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، گھر سے مشاق طیارے کے پرزے برآمد، 5 دہشت گرد گرفتار

muhammad ali محمد علی جمعرات 30 مارچ 2017 21:19

اٹک میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، گھر سے مشاق طیارے کے پرزے برآمد، ..
اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مارچ2017ء) اٹک میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر سے مشاق طیارے کے پرزے برآمد کرتے ہوئے 5 دہشت گرد گرفتار  کر لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس کی جانب سے اٹک کے علاقے جواد ٹاؤن میں مشترکہ کومبنگ آپریشن کے دوران کرائے کے مکان پر چھاپہ مارا گیا۔ چھاپے کے دوران گھر سے مشاق طیارے کے پرزے برآمد کرلئے گئے۔ سیکیورٹی اداروں نے گھر میں موجود 5 مشکوک افراد کو گرفتار کرکے اٹک پولیس کے حوالے کردیا جب کہ گھر کو سیل کرکے گارڈز تعینات کردیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :