علمی اداروں کا مل کر کام کرنا ٹیکنالوجی و معلومات کا تبادلہ کرنا بڑی حوصلہ افزاء بات ہے ،اس کے ہمیشہ مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں ، باہمی تحقیق دور حاضر کے مسائل پر قابو پانے کے لئے وقت کی ضرورت ہے

وزیر مملکت وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن کاون ہیلتھ فیلوشپ پروگرام کے افتتاحی سیشن سے خطاب

جمعرات 30 مارچ 2017 22:37

علمی اداروں کا مل کر کام کرنا ٹیکنالوجی و معلومات کا تبادلہ کرنا بڑی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ علمی اداروں کا مل کر کام کرنا ٹیکنالوجی و معلومات کا تبادلہ کرنا بڑی حوصلہ افزاء بات ہے جس کے ہمیشہ مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں اور باہمی تحقیق دور حاضر کے مسائل پر قابو پانے کے لئے وقت کی ضرورت ہے ۔

وہ جمعرات کو ون ہیلتھ فیلوشپ پروگرام کے افتتاحی سیشن سے خطاب کررہے تھے جس کا مشترکہ اہتمام پاکستان اکیڈمی آف سائنسز اور امریکن نیشنل اکیڈمی آف سائنسز نے کیا تھا ۔ وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت ترقی اور تحقیق کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے جس کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ ملکی تاریخ میں یونیورسٹیوں کو حکومت کی طرف سے تحقیق کے سلسلہ میں سب سے زیادہ رقوم دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا حکومت سکولوں میں ریاضی اور سائنس پڑھائے جانے پر بھی بھر پور توجہ دے رہی ہے ہم ٹرینڈزان انٹرنیشنل میتھیمٹکس اور سائنس سٹڈی کے جائزہ پروگرام کے 2019میں جاری ہونے والے سلسلہ میں حصہ لے رہے ہیں۔جس سے ہمیں اسکولوں میں سائنس اور ریاضی کا نصاب مزید بہتر بنانے کی کوششوں میں رہنمائی ملے گی ۔ون ہیلتھ فیلو شپ پاکستان کے مڈکیرئیر سائنس دانوں کی استعداد سازی کے لئے 12مہنیوں کا تحقیقی پروگرام ہے جس کے لئے انٹرویو اور سخت ترین ٹیسٹوں کے بعد 5پاکستانی سائنس دانوں کو فیلوشپ کے لئے منتخب کیا گیا ہے جو نیشنل اور بین الاقوامی لیبارٹریوں میں امریکی ماہرین اور سائنس دانوں کے ساتھ ملکر تحقیقی کام کریں گے ۔(ار)

متعلقہ عنوان :