روایتی تعلیم کی طرح ٹیکنیکل اور پیشہ وارانہ تعلیم بھی معاشرہ کے لئے بہت اہم ہے، سماجی وجوہات پر سکول چھوڑنے والے طلباء ٹیکنیکل و پیشہ وارانہ ترتیب کے سینٹر سے رجوع کرتے ہیں

وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن کا ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعرات 30 مارچ 2017 22:37

روایتی تعلیم کی طرح ٹیکنیکل اور پیشہ وارانہ تعلیم بھی معاشرہ کے لئے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ روایتی تعلیم کی طرح ٹیکنیکل اور پیشہ وارانہ تعلیم بھی معاشرہ کے لئے بہت اہم ہے جبکہ سماجی وجوہات پر سکول چھوڑنے والے طلباء ٹیکنیکل و پیشہ وارانہ ترتیب کے سینٹر سے رجوع کرتے ہیں جو کہ ترتیب پا کر اپنے اپنے شعبوں کے ماہر بن جاتے ہیں اور بہتر ٹیکشنز بھی ثابت ہوتے ہیں ۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں بارہ کہو میں الفردوس ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کرنے کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہی جس کے وہ مہمان خصوصی تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ان سینٹرز کے ترتیب یافتہ ماہر شخص نہ صرف خود اپنے لئے روز گار کے مواقع حاصل کریں گے بلکہ محفوظ ترین کام کو بھی یقینی بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لڑکوں اور لڑکیوں کو روز گار کے مواقع حاصل کرنے کے لئے پیشہ وارانہ تعلیم حاصل کرنی چاہیئے اور اس طرح وہ معاشرے کا سود مند فرد بن سکتے ہیں ۔

انہوں نے نجی و سرکاری شعبہ کی شراکت دارکے بارے میں کہا کہ اس قسم کے منصوبوں کے ہمیشہ حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہوتے ہیں ۔مخلص اور بے لوث طور پر کام کرنے والے نجی ادارہ کی انتظامیہ معاشرے کی خدمت میں حکومت کی مدد کرتی ہے ۔ انہوں نے قرآن کی تعلیم دیئے جانے کے قانون کے بارے میں کہا کہ سکول کے طلباء میں آسان ترجمہ سے قرآن اور اسلام کا سچا پیغام پھیلانے میں مدد ملے گی اور اس طرح ہم شدت پسندی کے نظریات کا بھی موثر طو رپر مقابلہ کر سکیں گے۔(ار)

متعلقہ عنوان :