جنوبی سوڈان میں مغوی پاکستانی انجینئر ایاز جمالی کو اغوا کاروں نے رہا کردیا ، چین اور سوڈان کی کوششوں سے ان کو رہائی ملی

ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کابیان

جمعرات 30 مارچ 2017 22:37

جنوبی سوڈان میں مغوی پاکستانی انجینئر ایاز جمالی کو اغوا کاروں نے رہا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ جنوبی سوڈان میں مغوی پاکستانی انجینئر ایاز جمالی کو اغوا کاروں نے رہا کردیا ،ان کو جنوبی سوڈان ، چین اور سوڈان کی کوششوں سے رہائی ملی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی سوڈان میں مغوی پاکستانی انجینئر ایاز جمالی کو جنوبی سوڈان ، چین اور سوڈان کی کوششوں سے اغوا کاروں سے رہائی مل گئی ، پاکستانی مشن ایاز جمالی کی رہائی کیلئے ان تینوں ملکوں سے رابطے میں رہا ۔ ایاز جمالی کی رہائی پر ہم تینوں ممالک کے شکرگزار ہیں ۔ (ن م)

متعلقہ عنوان :