اسلام آبادمیں سارک سربراہ کانفرنس کے انعقاد میں بنگلہ دیش کا عدم تعاون ڈھاکہ میں پاکستان کے بین الپارلیمانی یونین اسمبلی کے بائیکاٹ کا سبب بن گیا

جمعرات 30 مارچ 2017 22:37

اسلام آبادمیں سارک سربراہ کانفرنس کے انعقاد میں بنگلہ دیش کا عدم تعاون ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) پاکستان کے ساتھ سارک سربراہ کانفرنس کے اسلام آباد میں انعقاد کے سلسلے میں بنگلہ دیش کا عدم تعاون بھی ڈھاکہ میں بین الپارلیمانی یونین اسمبلی کا بائیکاٹ کا سبب بن گیا، اس اجلاس میں کوئی پاکستانی رکن پارلیمینٹ شرکت نہیں کرے گا جبکہ سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق نے بھی واضح کیا ہے کہ بنگلہ دیش کی جانب سے پاکستان مخالف پروپیگنڈے اور متعصبانہ رویے پر کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابقپاکستان کی قومی اسمبلی کے وفد کی جانب سے ڈھاکہ میں بین الپارلیمانی یونین اسمبلی کے بائیکاٹ کی ایک اہم وجہ اسلام آباد میں سارک سربراہ کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں ڈھاکہ کا عدم تعاون بھی ہے ۔ پاکستان کے پارلیمانی وفد نے اس اہم عدم تعاون کو بھی مدنظر رکھا ہے اور اس اہم اجلاس کے سلسلے میں پڑوسی مسلمان کا ساتھ دینے کی بجائے بھارت کا ساتھ دینے پر پاکستان کے مختلف حلقوں میں ناراضگی پائی جاتی ہے ۔یاد رہے کہ بھارتی مخالفت پر اسلام آباد میں سارک سربراہ کانفرنسسبوتاژ ہوگئی تھی اور بنگلہ دیش بھی اس کا ہمنوا تھا ۔پاکستان نے اپنی ناراضگی کے اظہار کیلئے ڈھاکہ میں بین الپارلیمانی یونین اسمبلی کے بائیکاٹ کردیا۔(اع)