مائیکروسافٹ، وزارت کیڈ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے درمیان وفاق کے زیرانتظام سکولوں میں کمپیوٹر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سہولیات کی فراہمی کا معاہدہ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار ،وزیرمملکت کیڈ طارق فضل چوہدری اور وزیر مملکت آئی ٹی انوشہ رحمان کی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت

جمعرات 30 مارچ 2017 22:23

مائیکروسافٹ، وزارت کیڈ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے درمیان وفاق کے زیرانتظام ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) مائیکروسافٹ، وزارت کیڈ اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے درمیان وفاق کے زیرانتظام سکولوں میں کمپیوٹر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سہولیات کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے کے تحت وفاق کے زیرانتظام 117اسکولوں میںطلبا اور اساتذہ کو کمپیوٹر کی تربیت دی جائے گی۔ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار ،وزیرمملکت کیڈ طارق فضل چوہدری اور وزیر مملکت آئی ٹی انوشہ رحمان نے معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ڈیجیٹل ملک بنایا جائے گا اور آج کے دن طے پانے والا معاہدہ اس سلسلے میں نیک شگون ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت ملک کی ترقی کیلئے مسلم لیگ (ن) کے منشور پر عملدرآمد پر پوری توجہ دے رہی ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ دہشت گردی اور بجلی کی قلت سمیت ملک کو درپیش بنیادی مسائل حل کردیئے گئے ہیں اور گزشتہ چار برسوں کے دوران اقتصادی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے۔

اس موقع پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت انوشہ رحمن نے کہا کہ حکومت سکولوں میں جدید سہولتوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔اسکولوں کو آئی ٹی ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے عزم کوآگیلیکر چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے اس دور میں لوگ گھروں میں بیٹھ کر روزگار حاصل کرسکتے ہیں۔وزیراعظم کا ملک کی بچیوں کو تعلیم کی فراہمی کا وژن بڑا واضح ہے ،طالبات کو نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کا طریقہ سکھائیں گے ۔

اس موقع پرکیڈ کے وزیرمملکت طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد کے سکولوں میں جدید سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں سہولتوں کی کمی تھی،معاہدے کے تحت اسکولوں میں آئی ٹی کی سہولیات بہترہوں گی۔وزیراعظم نے اسکولوں کوجدیدترین سہولتوں سے آراستہ کرنیکی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :