ملکی ترقی و خوشحالی اور پرامن پاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت کا اولین ایجنڈا ہے،لبٰنی ریحان پیرزادہ

جمعرات 30 مارچ 2017 22:23

راوالپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے لبنٰی ریحان پیرزادہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے ہر دور میں آئین کی بالادستی جمہوریت کے استحکام اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے کلیدی کردار ادا کیا ہے انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور خادم اعلٰی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو ترقی کی شاہراہ پر تیزی سے رواں دواں کردیاہے۔

ملک کے کونے کونے میں تعمیر و ترقی کے میگا پروجیکٹ جاری ہیں جس پر تیز رفتار،عمل درآمد اور ہر سطع پر شفاعیت کو یقینی بنانا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح ہے انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کی عوام با شعور ہیں آئندہ آنے والے الیکشن میں ووٹ اسکو دیں گے جو مخلص ہوکر انکی فلاح و بہبود کیلئے کام کرے گا۔

خالی نعرے لگانے والے اور انتشار کی سیاست کرنے والے اس ملک میں تبدیلی نہیں لاسکتے انھوں نے کہا کہ انشااللہ 2018 کے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کارکردگی کی بنیاد پر پہلے سے زیادہ اکثریت سے کامیاب ہوکر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک و قوم کی ترقی کے اس سفر کو جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :