بنی گا لہ کے علا قہ میں سر چ آ پر یشن ، اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد

جمعرات 30 مارچ 2017 22:20

بنی گا لہ کے علا قہ میں سر چ آ پر یشن ، اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد کرتے ہوئے وفاقی دار الحکومت میں سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے تھانہ بنی گا لہ کے مختلف علاقوں میں پولیس ، رینجرز اور انٹیلی جنس اداروںکامشترکہ سرچ آپریشن ، بھا ری تعداد میں اسلحہ معہ ایمو نیشن قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ،14 مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئیں ،ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی نے زیادہ سے زیادہ سرچ آپریشنز کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ،تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز اسلام آ باد پولیس ، پا کستا ن رینجر ز ، حسا س اداروںکے افسران و جو انو ں جس میں کما نڈو ز ، لیڈ ی کما نڈو ز ، بم ڈسپو زل اسکو اڈ شامل تھے نیتھا نہ بنی گا لہ کے مختلف علا قوںمو ہر یا ں ، کر ی گا ئو ں اورگردو نواح میں سرچ آپریشن کیا ، یہ سرچ آپریشن ایس پی زبیر احمد شیخ کی نگر انی میں ڈی ایس پی سفیر احمد بھٹی ، ایس ایچ او انسپکٹر رخسار مہدی اور دیگر پولیس افسران نے حصہ لیا،سرچ آپریشن کے دوران14مشتبہ افراد کو حر است میںلے کرتحقیقات شروع کر دیں ، دوران سر چ آ پر یشن اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمدکر لیا گیا،ملزمان کے خلاف نا جا ئز اسلحہ کی بر آمد گی کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، ایس ایس پی اسلام آ باد ساجد کیانی نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں سرچ آپریشن کو جاری رکھیں اور جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کو گرفتار کیا جائے تاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :