سی ڈی اے مزدور یونین ریفرنڈم کے لیے تیار ہے ،مزدور دشمن ٹولے کو ریفرنڈم سے بھاگنے نہیں دیگی،چوہدری محمد یٰسین

جمعرات 30 مارچ 2017 22:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین ہر وقت ریفرنڈم کے لیے تیار ہے اور اس سلسلے میں این آئی آر سی میں باقاعدہ طور پر اپنی رضامندی پہلے ہی لکھ کر دے چکی ہے ،سی ڈی اے مزدور یونین نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کے لیے جدوجہد اور انکی بلا تفریق خدمت کی ہے اور انشاء اللہ اسی جذبے کے ساتھ مستقبل میں بھی مزدوروں کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی ،انھوں نے کہا کہ ہم نے پچھلے تین ریفرنڈم میں مزدوروں کے ووٹ کی طاقت کی کامیابی حاصل کی جبکہ مزدور دشمن ٹولہ جو کہ انتظامیہ کے ٹائوٹ ہیں وہ اب ریفرنڈم سے راہ فرار اختیار کرنے کے لیے مختلف حیلے بہانوں سے کام لے رہا ہے جبکہ سی ڈی اے کے مزدور انکوریفرنڈم سے بھاگنے نہیں دیں گے ،انشاء اللہ سی ڈی اے مزدور یونین چوتھی بار بھی ریفرنڈم جیت کر نئی تاریخ رقم کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :