اسلام آباد کے سکولوں کو ’گرین سکول‘ بنانے کی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا

بہتر ماحول کیلئے حکومت اور سول سوسائٹی کا مل کر کام کرنا خوش آئیند ہے، ڈپٹی مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز

جمعرات 30 مارچ 2017 22:20

اسلام آباد کے سکولوں کو ’گرین سکول‘ بنانے کی مہم کا باقاعدہ آغاز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) سرسبز و شاداب پاکستان کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کی ایک کڑی کے طور پر اسلام آباد کے سرکاری شعبے کے 422سکولوں کو ’گرین سکولوں‘ میں تبدیل کرنے کے کا عملی آغاز کر دیا گیا۔ ا ڈپٹی مئیر اسلام آباد سید ذیشان علی نقوی نے اسلام آبادفور اور جی سیون تھری میں لڑکوں اور لڑکیوں کے ایک ایک سکول میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔

اس موقع پر دونوں سکولوں میں سینکڑوں درخت لگائے گئے۔ ان دونوں تقریبات میں سکولوں کے طلبہ اور اساتذہ کی بڑی تعداد کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ان شجرکاری تقریبات کا انعقاد پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی ) اور پاکستان یوتھ فار کلائمیٹ نیٹ ورک (پی وائی سی این) کے اشتراک اور تعاون سے کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

شجرکاری کاری کی اس مہم کا مقصد ’گرین پاکستان‘ کے نام سے قومی شجر کاری مہم کو تقویت دینا تھا جس کا آغاز پاکستان کے تمام صوبوں ، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایک ساتھ کیا گیا ہے اور جس کے تحت ملک بھر میں 257ملین درخت لگائے جانے کا ہد ف رکھا گیا ہے۔ ڈپٹی مئیر اسلام آباد نے اس موقع پر کہا کہ حکومت اور سول سوسائٹی کے اداروں کا قومی مقصد کے لیے مل کر کام کرنا ایک خوش آئیند امر ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت ماحوؒ کو بہتر بنانے کے لیے تمام کاوشوں بھر پور ساتھ دے گی۔محکمہ تعلیم کی نمائندگی کرتے ہوئے سائرہ امجد نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ طالب علموں کی شجرکاری مہم کے حوالے سے بھر پور حوصلہ افزائی کرے ۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ہر طالب علم سے ایک پودا لگانے اور اس کی حفاظت کی توقع کی جائے گی۔ ایس ڈی پی آئی کے معظم بھٹی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی وائی سی این اور ایس ڈی پی کا مقصد ان کوشوں کے ذریعے بہتر اور صاف ستھرے ماحول کے لیے درختوں کی اہمیت جو اجا گر کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :