پشاور میٹرو بس منصوبے کی لاگت میں 20 ارب روپے کا اضافہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 30 مارچ 2017 20:56

پشاور میٹرو بس منصوبے کی لاگت میں 20 ارب روپے کا اضافہ
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مارچ2017ء) پشاور میٹرو بس منصوبے کی لاگت میں 20 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ ماہ قبل خیبرپختونخواہ کی حکومت کی جانب سے صوبائی دارلخلافہ پشاور میں میٹرو بس منصوبے کے آغاز کا اعلان کیا گیا تھا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے منصوبے کی لاگت 37 ارب روپے بتائی گئی تھی۔ تاہم اب منصوبے کی لاگت میں 20 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

منصوبے کے ڈیزائن کی حتمی منظوری کے بعد اس کے آغاز کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہے۔ منصوبے کیلئے 50 ارب روپے ایشین ڈویلپمنٹ بین کی جانب سے جبکہ 7 ارب روپے صوبائی حکومت کی جانب سے دیے جائیں گے۔ منصوبے کے 26 کلومیٹر روٹ پر 32 اسٹیشنز اور 2 بس ڈپو تعمیر کیے جائیں گے۔ جبکہ لاہور، اسلام آباد اور ملتان میٹرو بس منصوبے کے برعکس پشاور میٹرو بس منصوبے میں 68 کلومیٹر طویل فیڈر بس سروس بھی شامل کی گئی ہے۔ منصوبے کیلئے 450 میٹرو بسیں اور 150 فیڈر بسیں استعمال کی جائیں گی۔