پی آ ئی اے میں لازمی سروس ایکٹ دوبارہ لا گو کردیا گیا

لازمی سر وس ایکٹ تیسری بار لاگو کیا گیا ہے، ائیر لیگ سی بی اے یو نین نے اس ایکٹ کی پر زور مذمت

جمعرات 30 مارچ 2017 22:11

پی آ ئی اے میں لازمی سروس ایکٹ دوبارہ لا گو کردیا گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) پی آ ئی اے میں لازمی سروس ایکٹ دوبارہ لا گو کردیا گیا، لازمی سر وس ایکٹ تیسری بار لاگو کیا گیا ہے، ائیر لیگ سی بی اے یو نین نے اس ایکٹ کی پر زور مذمت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے میں ایک بار پھر لازمی سروسز ایکٹ کا نفاذ کردیا گیا ہے، وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے، نوٹیفکیشن کے مطابق فوری طور پرنافذ العمل مذکورہ لازمی سروسز ایکٹ چھ ماہ تک لاگو رہے گا۔

ایکٹ کا نفاذ ائرلائن کے تمام درجات کے ملازمین پریکساں طور سے ہو گا، فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری رکھنے کے لئے ایکٹ کا نفاذ ضروری ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ برس ملازمین کے احتجاج اور اس کے بعد بھی یہ ایکٹ نافذ کیا گیا تھا، ایکٹ کے نفاذ کا مبینہ مقصد قومی ائر لائن میں بڑے فیصلوں کے ردعمل سے بچنا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت پاکستان کی رائے میں پبلک سیفٹی، عوام کی ویلفیئر کے لئے بھی اس ایکٹ کا نفاذ ضروری ہے، سی بی اے کے سیکرٹری جنر ل ناصر مہدی جنجوعہ نے کہا ہے کہ ایکٹ کا دوبارہ نفاذ پی آئی اے ملازمین کے بنیا دی حق کے منا فی ہے۔

اس ا یکٹ کے نفاذ کا مقصد اس ایکٹ کی آڑ میں پی آئی اے میں مبینہ اربو ں رو پے کی کرپشن کے خلاف کسی بھی قسم کی مزاحمت کو دبانا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ایکٹ کو کالعد م کروانے کے لیے عد الت سے رجو ع کریں گے، جس سی ای او کا مبینہ کرپشن کے الزام پر ای سی ایل میں نام شامل ہے، اس کی ایڈ وائس پر اس ایکٹ کا نفا ذ ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔#