راولپنڈی ،صفا ئی کی ناگفتہ بہ صورتحال ،ناقص خوراک پیزا ہٹ ، چمن آئس کریم اور فریسکوسویٹس سمیت 6فوڈ آئوٹ لیٹس کو 02 لا کھ5ہزا ر جر ما نہ عائد

جمعرات 30 مارچ 2017 22:08

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء)راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ کے شعبہ فو ڈ برا نچ نے کینٹ کے مختلف علا قو ں میںصفا ئی کی ناگفتہ بہ صورتحال، غیر معیا ری اور نا قص خو را ک پیزا ہٹ ، چمن آئس کریم اور فریسکوسویٹس سمیت 6فوڈ آئوٹ لیٹس کو مجموعی طور پر 02 لا کھ5ہزا رروپے جر ما نہ عائد کرتے ہوئے آئندہ دکانیں سربمہر کرنے کی وارننگ دے دی ہے تر جما ن کینٹ بورڈ قیصر محمو د کے مطا بق راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ کے شعبہ فو ڈ برا نچ نے پیو ر فو ڈ کے نمونے مضر صحت او ر غیر معیاری ثابت ہو نے پرچمن آئس کر یم کوبذریعہ کینٹ مجسٹر یٹ 50ہزا ر روپے جر ما نہ ، پیزا ہٹ صدر کو 40ہزار روپے جر ما نہ اور اور کینٹ کے مختلف دکا نو ںکو مجموعی طور پر30ہزا ر روپے جر ما نہ عا ئد کیا جبکہ ناقص وغیر معیا ری صفا ئی اور کچن میں گندگی پر فریسکو سویٹس صدرکو15ہزا ر روپے جر ما نہ ، کر یم ہوٹل صدرکو 10ہزار روپے جر ما نہ عا ئد کرنے کے علاوہ کو ئلہ سنٹر صدر میں سپر فلٹر پلا نٹ ، طیب سپر فلٹر پلا نٹ ، ارشا د سپر فلٹر پلا نٹ اور بٹ وا ٹر فلٹر پلا نٹ پر غیر معیا ری پانی اور صفائی نہ رکھنے پر15ہزار روپے فی کس جر ما نہ عائد کر دیا ۔