پاک سرزمین پارٹی کا پارٹی پرچم کے حوالے سے حکم نامے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنیکا اعلان

جمعرات 30 مارچ 2017 22:08

پاک سرزمین پارٹی کا پارٹی پرچم کے حوالے سے حکم نامے کو ہائی کورٹ میں ..
سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) پاک سرزمین پارٹی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے قومی پرچم کو پارٹی پرچم کے طور پر استعمال نہ کرنے کے حوالے سے حکم نامے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے جمعرات کے روز الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی وطن پارٹی کے خلاف قومی پرچم کے استعمال کے حوالے سے کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے وکیل مبین قاضی نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ دیا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی قومی پرچم کو پارٹی پرچم کے طور پر استعمال نہیں کر سکتی ہے انہوںنے کہاکہ اگر عوام وطن سے محبت کے اظہار کے لئے پاکستانی پرچم نہیں اٹھائینگے تو کیا بھارتی پرچم اٹھائیں انہوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی پرچم کے استعمال پر پابندی کے حوالے سے تحریری فیصلہ آنے کے بعد فیصلے کو ہائی کورٹ میں آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت اس فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا جھنڈا قومی پرچم سے الگ ہے انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن نے قومی پرچم کو سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلسوں میں استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد کی ہے اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کا اطلاق تمام سیاسی جماعتوں پر ہوگا۔

۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :