Live Updates

عمران خان کے پاس صرف کھوٹے سکے رہ جائیں گے،سیاستدان اور کارکن عمران خان کے پاس نہیں رہ سکتے،سینیٹر سعید غنی

جمعرات 30 مارچ 2017 22:08

عمران خان کے پاس صرف کھوٹے سکے رہ جائیں گے،سیاستدان اور کارکن عمران ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس صرف کھوٹے سکے رہ جائیں گے۔ سیاستدان اور کارکن عمران خان کے پاس نہیں رہ سکتے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز اپنے بیان میں سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ چیئر مین تحریک انصاف عمران خان طالبان سے ڈیل کا قوم کو بتائیں، عمران خان کے ساتھ سیاستدان اور کارکن نہیں رہ سکتے۔ ان کے پاس صرف کھوٹے سکے رہ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم پر الزامات لگانے والوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ حامد سعید کاظمی پر بھی الزامات لگانے والے شرمندگی کا سامنا کر رہے ہیں۔۔( علی)

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :